شعیب ملک آج اپنا 250واں ون ڈے کھیلیں گے

شعیب ملک آج اپنا 250واں ون ڈے کھیلیں گے
 شعیب ملک آج اپنا 250واں ون ڈے کھیلیں گے

  


کارڈف(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی شعیب ملک اپنے کیریئر کا 250واں میچ کھیلیں گے ،اس موقع پر ثانیہ مرزا بھی اپنے شوہر کی پرفارمنس دیکھنے کارڈف اسٹیڈیم آئیں گی ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اپنے کیرئیر کا 250واں میچ سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے ۔اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو سٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ آج میں کیرئیر کا کونسا میچ کھیل رہا ہوں ،میرے لیے سب سے زیادہ ضروری چیز ہے کہ ،مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کرتا رہوں۔انہوں نے کہا کہ لڑے بھرپور محنت کر رہے ہیں،حسن علی کی باولنگ بہتر ہے جو سری لنکا کے خلاف اہم باولر ثابت ہونگے۔شعیب ملک نے مزید کہا کہ کوشش کرنی چاہیے کہ اپنا سو فیصد دیں ،جیت پر اتنا زیادہ زور نہیں دینا کہ آپ پریشر میں آجائیں۔

میچ میں جو بھی پریشر کو ہینڈل کر ے گا ،وہ ٹیم جیتے گی ۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی میچ دیکھنے کے لیے کارڈف کی گرانڈ میں آئیں گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی