سری لنکا کو دھچکا، کوسل پریرا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

سری لنکا کو دھچکا، کوسل پریرا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
 سری لنکا کو دھچکا، کوسل پریرا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

  


کارڈف(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل شدید دھچکا لگا ہے، مایہ ناز بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں، پریرا بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی جگہ دھانن جایا ڈی سلوا کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد پریرا کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ان کی جگہ آل راؤنڈر دھانن جایا ڈی سلوا کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی