بھارت،گاڑی کھائی میں گرنے سے2 بچوں سمیت10 افراد ہلاک
اتر پردیش(آن لائن) بھارتی شہر متھورا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
کانگوکی جیل پر نامعلوم افراد کا حملہ،11قیدی ہلاک,923فرار
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرمتھورا میں بھرتپورروڈ کے قریب گاڑی میں سوار10 افراد مندرسے واپس آ رہے تھے کہ اچانک گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں 9 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔