ستاروں کی روشنی میں, آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

ستاروں کی روشنی میں, آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا
ستاروں کی روشنی میں, آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

  


آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل

12جون پیر۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ مشترکہ مفاد کے کام میں شرکت کر سکیں گے۔ سفر کرنا مفید رہے گا۔ اچانک کہیں جانے کا موقع ملے گا۔ بعض افراد آپکو تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

برج ثور

12جون پیر۔ سفر یا تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ آپ عزیز و اقارب سے خاص معاملات میں گفتگو کر سکیں گے۔ تصفیہ طلب امور میں غفلت نہ برتیں۔ خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

برج جوزا

12جون پیر۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے معاملات کو بہتر طور پر ہینڈل کر سکیں گے۔ مثبت سوچ کے باعث حالات میں بہتری آ سکے گی۔

برج سرطان

12جون پیر۔ اہل خانہ کا تعاون حاصل رہے گا اور آپ اپنے خیالات اور منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔ آپ میں خود اعتمادی آئے گی۔ نئی سرمایہ کاری میں جلد بازی نہ کریں۔

برج اسد

12جون پیر۔ آپ کوئی تفریحی پروگرام بن اسکیں گے۔ نئی سرمایہ کاری سے فی الحال اجتناب کریں۔ کاروباری میدان میں مقابلے کا رجحان رہیگا۔ اہم امور پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہو گی۔

برج سنبلہ

12جون پیر۔ گھریلو معاشی حالات بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ اب تک جن معاملات میں آپ خود کو محفوظ تصور کر رہے تھے۔ اچانک خود کو غیر محفوظ تصور کریں گے۔ اس دوران محتاط رویہ رکھیں۔

برج میزان

12جون پیر۔ آپ مالی پوزیشن بہتر بنانے کی مثبت کوشش کر سکیں گے۔ اہم کاروباری امور زیر غور رہیں گے۔ جلد بازی میں کوئی بھی معاہدہ یا فیصلہ نہ کریں۔ مالی لین دین کر سکیں گے۔

برج عقرب

12جون پیر۔ ضروریات کی چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔ پلاننگ کے تحت کام کر سکیں گے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ گھریلو ضروریات کی خرید و فروخت بہتر رہے گی۔

برج قوس

12جون پیر۔ کسی اجتماعی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ کسی کلب یا تنظیم وغیرہ کے امور میں حصہ لے سکیں گے۔ غیر ضروری اخراجات مالی پریشانی کا سبب ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔

برج جدی

12جون پیر۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی۔ قریبی لوگوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔

برج دلو

12جون پیر۔ سماجی امور میں خوشی ملے گی۔ گزشتہ پیدا شدہ بعض مسائل کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔ آپ میں خوداعتمادی اور کام کرنے کی قوت و صلاحیت بڑھے گی۔ خوشیاں میسر ہوں گی۔

برج حوت

12جون پیر۔ مہمانوں کی آمد رہیگی۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ کسی وفد وغیرہ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ دوران ملازمت اچھی کارکردگی دکھانے پر عزت و کامیابی نصیب ہو گی۔

مزید : مخفی علوم