امجد صابری کی پہلی برسی، معروف قوال کی یاد میں شمعیں روشن

امجد صابری کی پہلی برسی، معروف قوال کی یاد میں شمعیں روشن
امجد صابری کی پہلی برسی، معروف قوال کی یاد میں شمعیں روشن

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معر وف قوال امجد صابر ی کی اسلامی کیلنڈر کے حساب سے آج پہلی بر سی منائی گئی جہاں ان کے چاہنے والوں نے چراغ روشن کئے ۔

ستاروں کی روشنی میں, آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

معروف قوال امجد صابر ی کی پہلی برسی آج منائی گئی اس موقع پر ان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی شان کریمی ہے کہ اس نے امجد کو مرنے کے بعد بھی زندہ رکھا ہے ، خود لوگوں نے آج امجد صابری کے گھر پر اپنی محبت سے چراغ روشن کئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں امجد بھائی قاتل بھی اسی طرح جہنم کی آگ میں جلیں اور ان کا انتہائی بر ا انجام ہو ۔ آج جس طرح چراغ روشن ہوئے ہیں اسی طرح آئندہ بھی چرا غ روشن ہوتے رہیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال معروف قوال کو رمضان المبارک میں نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کے لئے جارہے تھے چند نا معلوم موٹر سائیکل پر سوار وں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر قتل کر دیا جس پر ملک بھر سوگ کی فضا قائم ہو گئی تھی ۔

مزید : تفریح