عمران خان عوام کو پاگل بنانے کی کوشش نہ کریں ،ان کااصل اور بھیانک چہرہ عوام میں بے نقاب ہوچکا ہے: عابد شیرعلی

عمران خان عوام کو پاگل بنانے کی کوشش نہ کریں ،ان کااصل اور بھیانک چہرہ عوام ...
عمران خان عوام کو پاگل بنانے کی کوشش نہ کریں ،ان کااصل اور بھیانک چہرہ عوام میں بے نقاب ہوچکا ہے: عابد شیرعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان عوام کو پاگل بنانے کی کوشش نہ کریں انکا اصل اور بھیانک چہرہ عوام میں بے نقاب ہوچکا ہے وہ خود اپنے پھیلائے ہوئے جال میں پھنس چکے ہیں۔

شہباز شریف کا بھکھی پاور پلانٹ کا اچانک دورہ، وزیراعلیٰ کوتکنیکی وجوہات کی بنا پر گیس ٹربائنز بندہونے سے متعلق بریفنگ دی گئی
عمران خان کی سڑکو ں آنے کی دھمکی کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ مسلم لیگی کا رکنوں اب تحریک انصاف کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کی زندگی کھلی کتاب ہے، مسلم لیگ ن احتساب سے پہلے کبھی گھبرائی نااب اس خوفزدہ ہے لیکن جنہوں نے غریب عوام کا خون چوسا ملک کے وسائل لوٹے وہی ہماری حکومت پر بہتان تراشی میں آگے آگے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو گالی گلوچ کی سیاست شروع کر رکھی ہے ،عوام 2018 ء میں اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔

مزید :

قومی -