پی آئی اے سپیشل فلائٹ کے ذریعے عمرہ زائرین کو جدہ بھیجا جائے ، الحاج خالد محمود

پی آئی اے سپیشل فلائٹ کے ذریعے عمرہ زائرین کو جدہ بھیجا جائے ، الحاج خالد ...

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سماجی رہنما الحاج خالد محمود نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرہ ویزا بحران اور قطر ایئر لائن کی سعودی عرب کا آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین مارے مارے پھر رہے ہیں ان کا کوئی پُرسان حال نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرہ ویزا بحران اور قطر ایئر لائن کا آپریشن معطل ہونے کے بعد سابقہ روایات کے مطابق رمضان المبارک میں قومی ایئر لائن پی آئی اے سپیشل فلائٹ کے عمرہ زائرین کو جدہ اور مدینہ منورہ بھیجا جائے، عمرہ زائرین ویزا لگنے، ہوٹل بُک کروانے اور ایئر لائن کا ٹکٹ خریدنے کے باوجود روانگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ویزے ختم ہو رہے ہیں اور ان میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہو سکے اور عمرہ زائرین عمرہ اور حرمین شریفین میں اعتکاف کی سعادت حاصل کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1