لاہور پریس کلب کی جانب سے ایپنک اور دیگر صحافتی تنظیموں کے اعزاز میں افطار ڈنر

لاہور پریس کلب کی جانب سے ایپنک اور دیگر صحافتی تنظیموں کے اعزاز میں افطار ...

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے ایپنک ، ایمرا، پی ایف یو جے اور اینکا کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ نثار عثمانی آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں سینئر صحافیوں ، اینکر پرسن ، کلب کے لائف ممبران اور گورننگ باڈی کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئیں ۔لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے شرکاء کو خوش آمدید اور مختلف صحافتی تنظیموں کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی جبکہ صدر شہباز میاں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب صحافتی تنظیموں کے اتحاد کا خواہشمند ہے اور ہم اپنے سینئر ساتھیوں کی خواہشات کے مطابق ان تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے ہر جدوجہد میں ساتھ ہیں ان کا کہنا تھا کہ کلب تمام صحافتی تنظیموں کی صحتمندانہ سرگرمیوں کے لئے ہر وقت حاضر ہے اور ہم کارکن صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ان تنظیموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے ایپنک ، ایمرا ، اینکا ، پی ایف یو جے سمیت دیگر تنظیموں کے نومنتخب عہدیداروں کو بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔افطار ڈنر میں ایپنک کے سینئر وائس چیئرمین نعیم مصطفےٰ،پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم ، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ ، لاہور پریس کلب کے نائب صدر زاہد گوگی ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات ،سابق فنانس سیکرٹری ظہیر احمد بابر اراکین گورننگ باڈی ناصر غنی ، اسماعیل جھکڑ، روزنامہ پاکستان کے گروپ ایڈیٹر کوآرڈی نیشن ایثار رانا ، سٹی 42کے گروپ ایڈیٹر نوید چوہدری، پی ایف یو جے دستور کے سید تاثیر مصطفی ، یٰسین خان سحر ، حامد ریاض ڈوگر ، چوہدری خادم حسین میاں حبیب اللہ سمیت دیگر صحافیوں رہنماؤں نے شرکت کی ۔شاہ نواز رانا نے نعت رسول مقبول پیش کی جبکہ حامد ریاض ڈوگر نے اجتماعی دعا کرائی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1