سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،پرویز ملک،عمران نذیر

سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،پرویز ملک،عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ اب پاکستان میں الزام تراشی کی نہیں، صرفخدمت کی سیاست ہوگی اورعوام آئندہ الیکشن 2018ء میں بھی کارکردگی،دیانت،محنت اورشفافیت کی سیاست کوکامیاب کرائیں گے۔پاکستان بدل رہا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی ۔دور آمریت میں پنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفترمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار ،ڈسٹرکٹ ممبرز سمیرا امجد،سمرہ نذیر،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔