پاکستان کو خلیجی ریاستوں سے مل کر مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران کو حل کرنا چاہئے،اجمل قادری

پاکستان کو خلیجی ریاستوں سے مل کر مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران کو حل کرنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر جے یو آئی س کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے قطر تنازع پر ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہے۔حکومت پاکستان ترکی ،کویت اور دیگر خلیجی ریاستوں کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران کو حل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جب سے شام میں آگ وخون کاکھیل شروع ہواہے اس وقت سے فلسطین میں اسرائیل کے انسانیت سوزمظالم دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں۔امریکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو زیادہ مضبوط کرنا چاہتاہے۔قطر سے مسلمان ملکوں کے حالیہ اختلافات کے پیچھے بھی یہی سازش کارفرما ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتاہے ۔گذشتہ روز کیولری گراؤنڈ میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی دور کرنے کے لیے قطر کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ اسے اخلاص کے ساتھ خلیجی ممالک کے اتحاد کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے بحران کے حل کے لیے پاکستان سمیت دوسرے اسلامی ممالک کی سفارتی کوششیں جاری رہنی چاہیے اور اس مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکالنا چاہیے۔