فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کی قطری میزبانی واپس لینے کا مطالبہ

فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کی قطری میزبانی واپس لینے کا مطالبہ

قاہرہ (اے پی پی) مصری پارلیمنٹ نے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن ’فیفا‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2022ء میں ہونے قطرکی میزبانی میں فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ واپس لے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق مصری پارلیمنٹ میں کھیل اور امور نوجوانان کمیٹی کے چیئرمین انجینیر محمد فرج عامر نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ نے ‘فیفا‘ کی جنرل اسمبلی سے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے اور فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کی قطر کی میزبانی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔فرج عامر کا کہنا ہے کہ فیفا سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ 2022کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی دوحہ سے واپس لے کر کسی دوسرے عرب ملک کو اس ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع دے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ نہ صرف مصر کی جانب سے کیا گیا ہے بلکہ بحرین، کویت ، الجزائر اواردن کی طرف سے بھی یہ مطالبہ سامنے آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اقوام اور فٹ بال کے شوقین دہشت گردی کے معاونت کار قطر کی میزبانی میں 2022ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کے سخت مخالف ہیں۔

مزید : عالمی منظر