امریکی ٹی وی سی این این میں ایران نواز مبلغ کا مذہبی پروگرام بند

امریکی ٹی وی سی این این میں ایران نواز مبلغ کا مذہبی پروگرام بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک ’سی این این‘نے کہاہے کہ ادارے نے ’المومن‘ نامی مذہبی پروگرام کے پیش کار ایرانی نڑاد امریکی رضا اصلان کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سی این این کا کہنا تھا کہ رضا اصلان امریکا میں ایرانی قومی کونسل کے ساتھ وابستہ ہے اور اس نے اپنے ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی انتظامیہ نے ’مومن‘ پروگرام بند کرتے ہوئے اسکے میزبان اور اس کی ٹیم کو فارغ کردیا ہے۔خیال رہے کہ رضا اصلان امریکا کی مختلف جامعات میں علم الادیان کے استاد کی حیثیت سے بھی کام کرتے ہیں۔ انہیں امریکا میں ایرانی لابی کی نمائندہ کونسل کے چیئرمین ٹریٹا پارسی کا مقرب سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -