بائیکاٹ کے بعد قطرکا بین الاقوامی ہوائی اڈہ سنسان
دوحہ(این این آئی)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کے بعد قطر کا حمد بین الاقوامی ہوائی اڈہ ویران اور سنسان ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دوحہ میں واقع حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندرونی مناظر کی تصاویر موصول ہوئی ہیں، جہاں ہرطرف ہو کاعالم ہے۔سیاحت اور فضائی سفرسے معلق معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں لندن سے دوحہ جانء والی قطری ایئرلائن کی پرعوز A380 کے اندرونی مناظر بھی جاری کیے ہیں۔
اس دیو قامت ہوائی جہاز کی بالائی منزل میں کوئی ایک مسافر بھی موجود نہیں تاہم نچلے حصے میں چند ایک مسافر دیکھے جاسکتے ہیں،رپورٹ مرتب کنندہ الیکس ماشیراس بھی اسی پرواز میں دوحہ پہنچے۔ انہوں نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ وہ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سنسان حالت میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کہیں کوئی ایک مسافر بھی وہاں نہیں تھا۔ ہوائی اڈے پر صرف وہی افراد نظر آئے جو لندن سیان کے ہمراہ A380 پرواز کے ذریعے دوحہ پہنچے تھے یا جہاز کا عملہ تھا۔ اس کے سوال اور کوئی مسافر نہیں دیکھنے کو نہیں ملا۔