پنجاب میں تھانہ اور پٹواری کلچر تبدیل نہیں ہوسکا، یاسر گیلانی

پنجاب میں تھانہ اور پٹواری کلچر تبدیل نہیں ہوسکا، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ نو سالوں میں پنجاب میں تھانہ اور پٹواری کلچر تبدیل نہیں ہوسکا ،پولیس اور پٹواریوں کو ٹھیک نہ کرسکنے والی حکومت پورے پنجاب کو کیسے ٹھیک کرے گی ۔ تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نہ جانے اہم فیصلے کون کرتا ہے اسی وجہ سے یہاں میرٹ کی بالادستی قائم نہیں ہوسکی۔خیبرپختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد یہاں سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم ہوگئی اور میرٹ کی بالادستی قائم کی گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا