غازی آباد جائیداد کی جعلی ملکیت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

غازی آباد جائیداد کی جعلی ملکیت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(جنرل رپورٹر) ریونیو آفیسر اسد رشید بٹ نے موضع گنج میں غازی آباد جائیداد کی جعلی ملکیت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔معروف نیوز اینکر محسن علی محسن کے آبائی گھر کی حالیہ جعلی رجسٹری بننے کے بعد محکمہ مال حرکت میں آ گیا اور ریونیو آفیسر اسد رشید بٹ نے اے سی کینٹ کے کہنے پر ازخود نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف نیوز اینکر محسن علی محسن کے گھر یلو ملازمین نے سسر محمدسلیم کے مرنے کے بعد اڑھائی کروڑ کی چوری کر کے کاغذات بھی چرائے تھے اور ملزمان بذریعہ جعل سازی ، جعلی رجسٹریاں بنوا رہے تھے ۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے اور ڈی ایس پی غلام دستگیر بحکم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کارروائی کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4