ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے 14 میں سے ایک رمضان بازار بھی دیہی آبادی میں قائم نہی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے 14 میں سے ایک رمضان بازار بھی دیہی آبادی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ضلع ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طور(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
پر 14رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں ۔پریشان کن امر یہ ہے کہ مذکورہ رمضان بازاروں میں سے ایک بھی رمضان بازار دیہی آبادی میں قائم نہیں کیا گیا جس کے باعث دیہی عوام میں حکمران جماعت کیخلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے ۔اس ضمن میں متاثرہ حلقو ں کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت ملنے والی سبسڈی کا کوٹہ یونین کو نسل کی سطح پر مختص کیا جائے اور دیہی عوام کو بھی سستی چینی ،دالیں ،بیسن ،کھجور اور گھی یونین کونسل کی سطح پر رمضان بازار قائم کرکے فراہم کیا جائے۔