اشیاء کی سستے داموں فراہمی ‘ افسران کے رمضان بازار ‘سبزی منڈیوں کے دورے

اشیاء کی سستے داموں فراہمی ‘ افسران کے رمضان بازار ‘سبزی منڈیوں کے دورے

ملتان ‘ خانیوال ‘ وہاڑی‘ لیاقت پور ‘ بھکر ‘ لیہ ‘ راجن پور ‘ اوچشریف ( سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت مختلف اضلاع کے انتظامی و پولیس افسران نے عوام کو ماہ مبارک کے دوران اشیائے خورد ونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کیلئے گزشتہ روز بھی رمضان بازاروں اور سبزی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

منڈیوں کے دورے کیے ‘ سٹالز کا معائنہ ‘ اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا جبکہ سبزی منڈیوں میں سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی ‘ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں اعلی معیار کی اشیا ء خورد و نوش سستے داموں فراہم کر نے کی بدولت شہریوں کو واضح ریلیف مل رہا ہے ۔روزانہ ہزاروں کی تعداد میں روزہ داروں کی خریداری کیلئے آمد ضلعی انتظامیہ کے مثالی اقدا مات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی آفیسران اور عملہ ثواب کی نیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے فرائض سر انجام دے ۔آخری عشرے میں شہر میں قائم مر کزی بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیلی کر دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی منڈی اور بعد ازاں شمس آباد ،مدنی چوک اور ایم ڈی اے بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ آصف رضا اور ضلعی آفیسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی سبسڈی دیکر شہریوں کی دہلیز پر اشیاء خورد و نوش فراہم کر نے کی کوشش کی ہے جس کا عملی نمونہ رمضان بازاروں کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کلکٹر ہیڈ کوارٹر ملک شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر جلا لپور پیر والا نے بھی رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور انتظامات چیک کئے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنرمظفر خان سیال نے علی الصبح سبزی منڈی خانیوال میں نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا اور اس موقع پر ٹماٹر کا معیار چیک کیا ۔ ڈی پی او جہانذیب نذیر خان ، ای اے ڈی اے خالد محمود بھٹی سمیت متعلقہ حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کے میعار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سستا رمضان بازار کے بعد پنجاب بھر میں سبسڈی شدہ آٹا ایک ہزار روپے فی من فروخت جاری ہے اور سستار مضان بازار میں صوبہ بھر میں نو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے یہ بات انہوں نے سستار مضان بازار کے وزٹ کے دوران صحافیوں کو بتا ئی ، اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ ، ، صدر تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکر ٹری راؤ خلیل احمد ودیگر موجود تھے قبل ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی علی اکبر بھٹی ، ای پی زبیدہ پروین ، اے سی آصف شاہ ، سیکرٹری مارکیٹ اعجا ز سلیم ، چیف سیکرٹری آفیسر رانا ثاقب نذیر کے ہمراہ صبح سویرے فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا اور منڈی میں ہونے والی پھلوں سبزیوں کی نیلامی کو چیک کیا ۔ لیاقت پور سے نامہ نگار ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاول پو رراجہ رفعت عباس نے رمضا ن بازار لیاقت پور کا وزٹ کیا انہوں نے تمام سٹالز کا معائنہ کر کے وہاں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد اختر منڈھیرا ،چےئرمین میونسپل کمیٹی لیاقت پور راشد رفیق چوہدری ،ڈی ایس پی مامون الرشید،فوکل پرسن رمضان بازار چوہدری محمد رمضان ، اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے آر پی او نے سیکورٹی معاملات کا بھی جائزہ لیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے بعد ازاں میاں اسلام اسلم ایم پی اے نے بھی اسسٹنٹ کمشنر ،چےئرمین میونسپل کمیٹی کے علاوہ وفا سلیم تسکین ،حافظ خالد گجر ،منور ندیم کھیتران اور دیگر کے ہمراہ رمضان بازار کا وزٹ کیا انہوں نے چینی ، آٹے اور دیگر اشیاء کا وزن بھی کرایا جو کہ پورا نکلا۔ بھکر(نامہ نگار)رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کیلئے بھرپور مارکیٹ ریلیف کی فراہمی برقراررکھنے کے بنیادی مقصد کے تحت سبزی وفروٹ منڈی کی روزانہ مانیٹرنگ کاسلسلہ جاری ہے اورمارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی وفروٹ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت کی وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈی پی او خالد مسعود کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے مارکیٹ میں پھلوں وسبزیوں کے نرخوں میں استحکام اور مڈل مینوں کی حوصلہ شکنی کے لیے علی الصبح سبزی منڈی میں بولی کے نظا م کی نگرانی کی ۔اس موقع پر ٹی اے ڈی اے محمد طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصر ت عباس شاہ ،انسپکٹر نوید اولکھ ہمر اہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ناجائز منافع خوری کے خاتمہ کے لیے پھلوں و سبزیوں کے نرخوں کا درست تعین کرانے اور سستے رمضان بازاروں میں معیار ی پھل و سبزیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے رمضان بازار راجن پور،فاضل پور کادورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محبوب ،ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی ابراہیم راشد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ظہیر احمد،سی او میونسپل کمیٹی ،وٹرنری آفیسر راجن پور ہسپتال ،میونسپل کمیٹی کاعملہ، صدر انجمن تاجران ضلع راجن پور سردار علاؤالدین مزاری ،صدر پولٹری ایسویسی ایشن نوردین ،تاجرراہنماء چوہدری ریاض بھی اُن کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے پھلوں ،سبزیوں اور گوشت کے اسٹالز چیک کئے ڈپٹی کمشنر نے گوشت کے نرخ معلوم کئے اور ہدایت کی کہ عام مارکیٹ سے کم نرخ پر ہی فروخت کویقینی بنا یا جائے اُنہوں نے سی او میو نسپل کمیٹی کوہدایت جاری کی کہ رمضان بازار میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنا یا جائے ڈپٹی کمشنر نے آٹے کے اسٹال کا وزٹ کیا اور آٹے کی کوآلٹی بھی چیک کی ڈپٹی کمشنر رمضان بازار سے ملحق کریانہ اسٹورز پر بھی گئے اور اُنہیں ہدایت کی کہ سبسڈی کے تحت ملنے والا آٹا ہی فروخت کیا جائے۔ اوچ شریف سے سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور رفعت مختا ر راجہ نے کہا ہے کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں ڈویژن بھر کے سستا رمضان بازاروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار اوچ شریف کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک میں مساجد میں نماز تراویح سمیت تمام نمازوں کے دوران پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، اور تمام متعلقہ سرکلز کے پولیس آفیسران بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں ، اس موقع پر آر پی او نے سستا رمضان بازار میں موجود اشیاء کے نرخ اور معیار کو چیک کیا اور انہیں محمد اکمل کھاکھی نے انتظامیہ کی جانب سے سستا رمضان بازار میں انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی ، جبکہ سیکیورٹی کے حوالہ سے بھی مقامی پولیس کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر