میانچنوں تلمبہ روڈ پر لگے رمضان بازار کوآندھی اڑالے گئی ‘ عملہ ملبہ اکٹھا کرتا رہا

میانچنوں تلمبہ روڈ پر لگے رمضان بازار کوآندھی اڑالے گئی ‘ عملہ ملبہ اکٹھا ...

محسن وال(نا مہ نگار) رمضان بازار میں لگے شامیانے آندھی کی نذر۔خادم اعلی پنجاب کی تصاویر بھی اڑ گئیں ۔عملہ صبح سویرے ملبہ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اکٹھا کرتا رہا۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں تلمبہ روڈ پر لگے رمضان بازار کو گزشتہ روز تیز آندگی اڑا کر لے گئی آندھی کے باعث رمضان بازار کے شامیانے اڑ گئے جبکہ وہاں پر لگے بینر پھٹ گئے اور وزیر اعلی پنجاب کی تصاویر والے قد آور پینا فلیکس بھی تیز آندھی کی نذر ہوگئے صبح کو میونسپل کمیٹی کا عملہ شامیانے اور دیگر سامان اکٹھا کرنے کے بعد دوبارہ رمضان بازار کو آباد کرنے میں مصروف رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر