ٹھٹھہ صادق آباد اور گرد و نواح میں اشیاء خورد ونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری

ٹھٹھہ صادق آباد اور گرد و نواح میں اشیاء خورد ونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان )ٹھٹھہ صادق آباد گردنواح میں پھلوں،سبزیوں ،اشیاء خورودنوش کی مہنگے داموں فروخت جاری(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

،غریب عوام لٹنے پر مجبور،اعلیٰ حکام سے سخت کاروائی کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے ماہ رمضان المبار ک میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے دعوے محض جھوٹ ثابت ہورہے ہیں دوسرے عشرہ کے اندر بھی ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں مہنگائی ،گرانفروشی کنٹرول نہ ہوئی،ٹھٹھہ صادق آباد کے چکوک 134,135،علی شیر واہن،اڈاپُل 14،پُل پنجو ،رحیما موڑ ،پُل 132دس آرپر منافع خور دوکانداروں کی طرف سے پھلوں،سبزیوں، اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔