نوٹیفکیشن جعلی قرار دیئے جانیکے بعد ایس ایس ٹی اساتذہ خاموش‘ حقائق سامنے آنے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا

نوٹیفکیشن جعلی قرار دیئے جانیکے بعد ایس ایس ٹی اساتذہ خاموش‘ حقائق سامنے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایس ایس ٹی اساتذہ کی تحریک جھاگ کی طرح بیٹھ گئی۔ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کی خبروں پر ایس ایس ٹی اساتذہ نے احتجاج شروع کر دیا تھا کہ ہمارے سکیل اپ گریڈ نہیں ہوئے اور ہمیں ریلیف نہیں ملا مگر اب ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جعلی قرار دئیے جانے کے بعد ایس ایس ٹی اساتذہ خاموش ہو گئے ہیں اور حیران ہیں کہ وہ اب کیا بات کریں اور تجسس میں ہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے ؟پہلے حقائق سامنے آجائیں ۔ اس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر