حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، محمد احمد لدھیانوی

حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، محمد احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پوری ملت اسلامیہ متحد ہے پاکستانی حکومت قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے اور پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے والے ایران اور بھارت کو ان کی زبان میں جواب دیا جائے پاکستانی قوم کسی کو اپنے اندرونی مسائل میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری اصغر علی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان میں فروغ امن کیلئے قربانیاں دیں اور ہر طرح کی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کی ہمارا کسی دہشتگرد ی سے کوئی تعلق نہیں ملک میں امن کے قیام کیلئے آئندہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے کارکنوں کیخلاف ناجائز مقدمات کاسلسلہ جاری ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے میلسی میں گستاخی کے مرتکب ملزم کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا افطار پارٹی میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم، کونسلر ملک محمد حبیب ،مفتی محمد یعقوب خان سعیدی، سمیت شہریوں اور معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
لدھیانوی