ساہوکا‘ آندھی سے 6 گھروں کا سامان اور قیمتی جانور جل گئے

ساہوکا‘ آندھی سے 6 گھروں کا سامان اور قیمتی جانور جل گئے

ساہوکا (نمائندہ پاکستان)کا لی آندھی کی وجہ سے اچانک آگ لگنے سے 6گھروں کا لاکھوں روپے کا سامان او ر قیمتی جانورجل کر راکھ ہو گئے۔تفصیل کے مطابق پورے ملک کی طر ح ساہوکا کے گردونواح میں بھی کالی آندھی نے ہر طرف تباہی مچادی ،ساہوکا کی نواحی بستی ریتیاں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے 6گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مال مویشی کے باڑوں سے ہو تی ہوئی رہائشی کمروں میں داخل ہو گئی جس سے وہاں کے مکین نصیر احمد ولد لال دین انصاری کے گھر کی چھت ، جانوروں کا باڑہ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

اور چار عدد قیمتی بکریاں زندہ جل کر راکھ ہو گئیں،محمد شریف ولد لا ل دین کی ایک عدد بکری ،محمد شبیر ولد خان محمد انصاری کا ایک عدد موٹر سائیکل اور 20من گندم اور مکان کی چھت ،علی محمد ولد وریام سیال بھینسوں کا باڑہ اورد وعدد بکریاں ،شریف ولد منظور قصائی کی ایک عدد قیمتی بکری بھی زندہ جل گئی چک نمبر 47کے بی کی نواحی بستی باقر والی ملک محمد رمضان ولد سلطان لنگڑیال کا بھینسوں کے باڑہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے باڑہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وہاں پر موجودایک عدد قیمتی بیل اور ریڑھا جل کر راکھ ہو گیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی سید ضیاء حسین شاہ اور کونسلر محمد معین خان ڈھڈی موقع پرپہنچ گئے جنہوں تھانہ فتح شاہ پولیس کو اطلاع دی جس پر اے ایس آئی محمد اسلم اور کا نسٹیبل محمد اکمل چشتی موقع پر پہنچ گئے جہاں پر عوام سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا گیا باڑوں باقی جانور زندہ بچا لئے گئے بہلی دلاور تا فتح شاہ کھادر پاکپتن کینال نہر کے کنارے پرانے قیمتی درختوں کا صفایا ہو گیا لاکھوں روپے کے پر انے قیمتی درخت جڑوں سے اکھڑ کرگر گئے جبکہ ساہوکا سے بوریوالا روڈ ،ساہوکا سے کچی پکی روڈ،ساہوکا سے مر لے روڈ پر سڑک کنارے قیمتی درخت کا بھی صفایا ہو گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر