تیز آندھی اور بارش سے ہائی سکول شجاع آباد کی عمارت تباہ

تیز آندھی اور بارش سے ہائی سکول شجاع آباد کی عمارت تباہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان میں ہفتے اور اتوار کی رات تیز بارش کے باعث گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد کی 2دیواریں گر گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد کی ناقص میٹریل سے بنی150-150فٹ شمالی اور (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

جنوبی سائیڈ کی دیواریں بارش کا جھٹکا برداشت نہ کر سکیں اور زمین بوس ہو گئیں ۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تعلیمی حلقوں نے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص میٹریل سے سکول کی دیواروں کی تعمیر کی تحقیقات کی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...