محسن وال‘ تیز آندھی سے گھر میں آگ لگ گئی‘ خواتین بچے بیہوش، فائر بریگیڈ ٹورنامنٹ کیلئے سٹیڈیم میں پانی چھڑکانے میں مصروف رہا

محسن وال‘ تیز آندھی سے گھر میں آگ لگ گئی‘ خواتین بچے بیہوش، فائر بریگیڈ ...

محسن وال(نا مہ نگار) میاں چنوں کے نواحی گاؤں 92پندرہ ایل میں تیز آندھی کے باعث اصغر خاں گھر میں پڑی لکڑیوں کوآگ (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

لگ گئی دھویں کی اتنی شدت تھی کہ بچے اور عورتیں بے ہوش ہوگئیں ۔فائر برگیڈ کو اطلاع کی تو جواب ملا کہ میاں چنوں میونسپل سٹیڈیم میں منعقدہ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کے گراؤنڈ میں فائر برگیڈپانی چھڑکنے میں مصروف ہیں گاڑی دو گھنٹے بعد فارغ ہوگی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی واضح رہے اصغرخاں کا بھائی عباس خاں فائر برگیڈ میاں چنوں میں ملازم ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر