عید کارڈز کی روایت قصہ پارینہ ‘ شہریوں کی خریداری میں دلچسپی نام کو بھی نہ رہی

عید کارڈز کی روایت قصہ پارینہ ‘ شہریوں کی خریداری میں دلچسپی نام کو بھی نہ ...

ملتان(سٹی رپورٹر)عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ایک دوسرے کو عید کارڈ دینے کی روائیت ختم ہو کر رہ گئی ہے اور اب اس کی جگہ ایس ایم ایس نے لے لی ہے جس کی وجہ سے با زاروں ،مارکیٹوں میں دکانوں پر عید کارڈ کی خریداری مہم میں شہریوں کی عدم دلچسپی ہو کر رہ گئی ہے اس سلسلے میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ ماہ رمضان المبارک شروع ہو تے ہی گاہکوں کا رش لگ جاتا تھا لیکن اب چونکہ موبائل(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

تقریبا ہر شہری نے رکھنا شروع کر دیا ہے اور ایس ایم ایس نے عید کارڈ کی جگہ لے لی ہے جس کی وجہ سے عید کارڈ کی مانگ میں کمی آگئی ہے شہری ، نوجوان طالبعلم اب تو ایس ایم ایس کے زریعے ہی عید مبارک کے پیغامات بھیج دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا عید خریداری کے لئے کاروبار مندا ہو کر رہ گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر