حکومت جے آئی ٹی میں ہونیوالی تحقیقات سے بوکھلا گئی‘ ابوالخیر زبیر
ملتان(سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جمشید دستی کی گرفتاری اور شیخ رشید کے خلاف اپنے گلو بٹوں کے ذریعہ ہتک آمیز سلوک حکومت کی اوچھی حرکتیں ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ جے آئی ٹی میں ہونے والی تحقیقات سے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے انکی اس بوکھلاہٹ کا اظہار حکومتی ارکان کے تندو تیز اور دھمکی آمیز بیانات سے بھی ہوتا ہے جو تسلسل کے ساتھ میڈیا پر دئیے جارہے ہیں حالانکہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی ہے اور ایک طرح سے اس کی توہین سپریم کور ٹ کی توہین ہے لیکن جن لوگوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملے کئے ان کیلئے یہ زبانی حملے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔