چکن پاکس میں مبتلا 7 مریض مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے

چکن پاکس میں مبتلا 7 مریض مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے

ملتان(وقائع نگار) چکن پاکس میں مبتلا 7 مریض مختلف ہسپتالوں میں علاج کیلئے لائے گئے ہیں شہباز شریف جنرل ہسپتال(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

میں اڈا لاڑ ملتان کی 7 سالہ فاطمہ، چلڈرن کمپلیکس میں کوٹ ادو کی 10 سالہ اسماء ، قاسم بیلہ ملتان کی 4 سالہ صباء، وہاڑی چوک ملتان کا 5 سالہ عبداللہ سول ہسپتال میں زکریا یونیورسٹی کے قریب کے رہائشی 13 سالہ عثمان، شاداب کالونی ملتان کا 2 سالہ محمد افضل کو علاج کیلئے لایا گیا جبکہ نشتر ہسپتال میں غریب آباد وہاڑی چوک ملتان کے 15 سالہ عزیز کو علاج کیلئے آئسولیشن وارڈ نمبر 27 میں داخل کروایا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر