قیدیوں کو باعزت شہری بنانے کیلئے اصلاحی عمل جاری ہے‘ احمد یار

قیدیوں کو باعزت شہری بنانے کیلئے اصلاحی عمل جاری ہے‘ احمد یار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں قیدیوں کیسحری وافطاری کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں قیدیوں کو معاشرے کا با عزت شہری بنانے کیلئے جیلوں میں اصلاحی عمل جاری ہے،قیدیوں کو تمام تر ممکن سہولیات فراہم کرنا انکی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

اولین ترجیحات میں شامل ہے،پنجاب بھر کی جیلیں محفوظ ہیں اور انکی سیکیورٹی فول پروف ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ لاوارث قیدیوں کیلئے وکیل اور قانونی امداد کی سہولت مفت مہیا کی جا رہی ہے، اسیروں کی بہبود،جیلوں کی اصلاح وفلاح اور قیدیوں کی بہتری کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ رقم مختص کرائی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ جیلوں میں میڈیکل کی تمام تر سہولیات مہیا کی گئی ہیں،قیدیوں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں قائم جیلوں میں صحت وصفائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ساڑھے 4 ہزار سے زائد ٹوائلٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ قیدیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب کی 34جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دئے گئے ہیں مزید جیلوں میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کاکام جاری ہے انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کے شہریوں کے مطالبہ پر ریسکیو1122بھی منظور ہو چکی ہے جسکی عمارت آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ریسکیو 1122کی سروس بھی شروع ہو جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر