ملتان اور نواحی علاقوں میں آندھی اور طوفان، تناور درخت اکھڑ گئے، چھتیں، دیواریں مسمار

ملتان اور نواحی علاقوں میں آندھی اور طوفان، تناور درخت اکھڑ گئے، چھتیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، بدھلہ سنت، محسن وال، جہانیاں، وہاڑی، لڈن، میلسی، گگومنڈی، بورے والا، سیت پور، چشتیاں، حاصل پور، کھچی والا، بھکر، ہارون آباد (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آنے والی آندھی اور طوفان بادوباراں نے زندگی کے معمولات درہم برہم کردیئے، میپکو کا ترسیلی نظام تباہ ملتان سے سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر کے مطابقملتان میں ہفتہ اور اتوارکی شب آنے والی موسلادھار بارش اور طوفانی آندھی نے معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیئے ہیں طوفانی آندھی سے میپکو کا ترسیلی نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ بارش 25ملی میٹر اور آندھی کی شدت 84کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔جنوبی پنجاب میں حالیہ طوفانی آندھی اور بارش سے جہاں پر بجلی اور مواصلات کانظام درہم برہم ہوا ہے وہاں پر محکمہ جنگلات کو بھاری نقصان ہوا ہے ملتان میں شدید طوفانی آندھی سے تن آوور قیمتی شیشم اور کیکر کے قدیمی درخت زمین بوس ہوگئے ہیں جبکہ بیشتر جڑوں سمیت نکل کر دور گرگئے ہیں ملتان بہاول پور روڑ، لاڑ شجاع آباد میں پرانے درخت گرگئے ہیں جس کے نتیجہ میں بیشتر سڑکیں درختوں سے خالی ہوگئی ہیں جس پر محکمہ جنگلات کے فیلڈ افسران نے کوئی توجہ نہیں دی قدیمی درخت گرنے سے قریبی رہائشی بستیوں کے رہائشیوں نے درخت اٹھا کرگھروں میں سٹاک کرلئے ہیں جس سے محکمہ جنگلات کو کروڑوں کانقصان ہوا ہے جبکہ ابھی تک سینکڑوں کی تعداد میں درخت ابھی تک گرے پڑے ہیں جن کا ابھی تک کوئی ولی وارث نہیں ہے۔ ملتان شہر سمیت میپکو کے بیسیوں فیڈرز کی 10 سے24 گھنٹے تک بندش سے میپکو کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ترسیلی نظام پر بل بورڈ، ہورڈنگز اور درخت گرنے کے متعدد واقعات سے صارفین بجلی سے محروم رہے۔ بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کے باعث صارفین ساری رات اذیت میں مبتلا رہے جنہوں نے رات اندھیرے اور گرمی میں گزاری ۔میپکو چیف صورتحال کا سختی سے نوٹس لیں ۔ میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر مسعود صلاح الدین نے سینئر افسروں اور انجینئرز کی ٹیم کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے طوفان اور بارش سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے شجاع آباد ، چیچہ وطنی اور عارف والا کے دورہ کے دوران سسٹم کی بحالی کیلئے عملے کی خدمات کو سراہا اور چند گھنٹوں میں 300 متاثرہ فیڈرز کی بحالی پر عملہ اور انجینئرز کو شاباش دی۔ بدھلہ سنت سے نامہ نگار کے مطابقھلہ سنت اور اسکے گردونواح میں رات گئے شدید آندھی کے بعد بارش شروع ہو گئی اور وقفے وقفے سے بارش جاری رہی جسکی وجہ سے سڑکوں ،گلیوں ،بازاروں میں پانی جمع ہونے سے شدید کیچٹر بن گئی ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یاد رہے کہ بدھلہ سنت میں جاری سیوریج کے منصوبے کی وجہ سے پہلے ہی سڑکیں ،گلیاں ادھیڑی پڑی ہیں اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کا سامنا ہے ،تاجر گاہک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور گاہک راستے خراب ہونیکی وجہ سے دوسرے علاقوں جہانیاں،ٹاٹے پور،ملتان ،قادرپوراں کا رخ کر رہے ہیں ۔محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق محسن وال کے نواحی دیہات 53.54.55.56پندرہ ایل میں تیز آندھی کے باعث بجلی کے پول گر گئے جس کی وجہ سے ان دیہات کی بجلی گزشتہ دو روز سے بند ہے ۔بجلی بند ہونے کے باعث سحری افطاری اور تراویح کے وقت روزہ رکھنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے جبکہ گھروں میں خواتین کو کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔ جہانیاں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گذشتہ شام جہانیاں میں شدید آندھی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی ۔ جوکہ 2گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اور بجلی بھی بند ہوگئی ۔جس کی وجہ سے پانی سٹرکوں اورگلی کوچوں اوربازار میں کھڑا ہوگیا ۔ شہر جھیل کا سماں پیش کررہا تھا ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی کے مطابق تیز آندھی کے بعد بارش ، مو سم خوشگوار ہو گیا ، گرمی سے ستائے روز ہ داروں کے خوشی سے چہرے کھکھلا اُٹھے ، کپاس کی فصل پر اچھے اثرات پڑیں گے واقعات کے مطابق ماہِ رمضان المبارک میں شدید گرمی اور حبس کے بعد پہلے تیز رفتار آندھی آئی اسکے بعد بارش ہو ئی جس کیوجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ، گرمی سے ستائے روز ہداروں کے چہرے کھکھلااُٹھے پا کستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر چودھری افتخار احمد، جنرل سیکرٹری اکرم کمبوہ اور قاضی محمد نوا ز نے کہا ہے کہ بارش سے کپاس کی فصلوں پر اچھے اثراث پڑیں گے اور کپاس کی پیداوار بڑھنے کا امکان ہے ۔ لڈن سے نامہ نگار کے مطابق لڈن اور گردونواح میں گزشتہ روز تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے کئی گھروں کی دیواریں گرگئیں اور بجلی کے پول بھی گر گئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا جس سے روزہ دار خوشی سے جھوم اٹھے ہیں ۔ میلسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق میلسی میں موسم گر ما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا بجلی کی بحالی ممکن ہوئی اور میپکو انتظامیہ نے سکھ کا سانس لیا ورنہ میپکو کی قلعی کھل گئی تھی کہ میلسی گرڈ سٹیشن کے دونوں فیڈر صرف چالیس سے پینتا لیس منٹ چل کے ٹر پ کر جاتے تھے اور پھر کئی کئی گھنٹے ریسٹ دے کر دو بارہ فیڈر چلائے جا تے تھے ۔گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق گذ شتہ شام 7بجے کے قریب گگو منڈی اور گردو نواح میں اچا نک شدید اندھی اور طوفانی بارش کے نتیجہ میں چک نمبر367ای بی کے رہا ئشی صابر لکھن کے مکا ن کی چھت گر گئی جس کے نیچے دب کر صابر کی نو سالہ بیٹی رمشا ء چو تھی کلا س میں بڑھتی تھی مو قع پر ہی ہلا ک ہو گئی جبکہ سرداراں بی بی زو جہ صابر اور 13سالہ حفصہ دختر صابر شدید زخمی ہو گئیں ۔چک نمبر109ای بی حمیداں بی بی اور عبدالمجید ۔چک نمبر193ای بی کا غلام رسول اور محمد اشتیاق ۔چک نمبر247ای بی کا لیاقت علی بھی دیو رایں گر نے سے زخمی ہو گئے ۔جبکہ نواحی گاؤں 293ای بی میں کو ڑے کے ڈھیر میں بھڑ کنے والی آگ نے قریبی مو یشیوں کے باڑے کو لپٹ میں لے لیا جس کی زد میں آ کر اشتیا ق انصاری کی چار قیمتی بھینسیں بری طرح جھلس گئیں علا وہ ازیں آگ کی ذد میں آکر رانا با ؤ ،اکرم جٹ ،اور اقبال جٹ کا گھریلو ں سامان بھی جل گیا اہلیان دیہہ کی اطلا ع پر بورے والا سے فائر بر یگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔چک نمبر361ای بی بو ائز پرائمری سکول کی چار دیواری مکمل طور پر گر گئی اور محمد سرور آرائیں کے مکان کے پر دے گر نے سے اُس کی ایک بھینس ہلاک اور ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔جبکہ عبدالعزیز جٹ کے مکان کی دیو ار گر گئی جس کی زد میں آ کر عبدالعزیز زخمی ہو گیا ۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد فا رغ کر دیا گیا طو فا ن کے نتیجہ میں میپکو ڈویژ ن بورے والا کی تنصیبا ت کو شدید نقصان پہنچا متعدد پول ٹو ٹ کر گر گئے اور بیس گھنٹے گز رنے کے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی ۔سٹی چئیرمین گگو چوہدری نعیم اعجاز افطار پارٹی میں شر کت کے لیے بستی محمد پورہ میں شاہد رفیق کے گھر موجود تھے اور اُن کی گاڑی ہنڈا سوک گلی میں کھڑی تھی کہ اچانک آندھی کے زور سے مکان کی دیوار گاڑی کے او پر گر گئی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔شکیل زرگر کے مکان کے پردے گر نے سے مو ٹر سائیکل مکمل طور پر ٹوٹ پھو ٹ گئی۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تیز آندھی اور طوفانی بارش سے گزشتہ روز لاہور روڈ ملتان روڈ پر مختلف پلازوں اور گھروں کی چھتوں پر لگے ہوئے جہازی سائز کے پبلسٹی ہولڈنگ بورڈجو میونسپل کمیٹی سے منظوری لئے بغیر لگائے گئے تھے اڑ گئے جس سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ریلوے پھاٹک کے قریب ملبے تلے آ کر ایک شخص بھی جاں بحق ہو گیا کئی گھروں کی دیواریں اور پردے گر گئے اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ سیت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق آندھی اور طوفان کی وجہ سے بستی بدھوانی کے بھورل بدھوانی کے گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی 11کے وی کی تاروں میں سپارکنگ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے بھورل بدھوانی کے بھانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بھانہ میں موجود ایک عدد گائے اور 4بکریاں آگ میں زندہ جل کر موقع پرہی ہلاک ہو گئیں جبکہ دوسرے وقوعہ میں سیت پور میں آندھی کے دوران مکان کی چھت کا پردہ گرنے کی وجہ سے محمد عمران یعقوب بھٹہ کی بیٹیاں 6سالہ ایمن اور 3سالہ حفصہ زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈاکوارٹر ہسپتا ل علی پور ریفر کردیا گیا ۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چشتیاں میں مغرب کے بعد طوفانی آندھی آنے سے نواحی کالونیوں میں مکان کی چھتیں اور پردے گرنے کے نتیجہ میں ایک بچی جاں بحق اور کئی خواتین اور مرد اور بچے زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ زبردست آندھی کی وجہ سے چک 16/Gمیں ایک مکان کی چھت گرنے سے دانش سکول کے گارڈ محمد رمضان کی بیٹی اقراء جاں بحق جبکہ دیگر دو بچے اور تین بیٹیاں بھی زخمی ہو گئیں جبکہ چک 4/FW میں مکان کا پردہ گرنے سے عتیق اور چھت گرنے سے منظوراں بی بی ،غلام مصطفی ،عذرا بی بی ،آمنہ بی بی ،انعم ،محمد عاطف زخمی ہو گئے جبکہ چک 11/Gمیں محمد آصف ،شمیم بی بی اور چک 9/Gمیں عبدالرزاق زخمی ہو گئے۔ حاصل پور سے نمائندہ پاکستان ، نمائندہ خصوصی کے مطابق حلقہ نمبر 21اور گرد و نواح میں گزشتہ رات آنے والی آندھی اور بارش کی وجہ سے متعدد بجلی کے پول گر گئے کئی گھنٹوں سے سینکڑوں گھروں کی بجلی معطل لوگ پینے والے پانی سے بھی محروم ۔سیاسی و سماجی رہنماوں میاں عبدالجبار ایڈووکیٹ ۔ملک مقبول احمد ۔منصور خاں ۔شاہد رسول اور رانا قمر الطاف نے اعلی ھکام سے مطا لبہ کیا ہے ۔کہ حاصل پور شہر میں بر ساتی نالہ تعمیر کرنے کے ساتھ شہر کی تار کول سٹرکوں کو خالی کرانے کے لیے دستی ریٹرھی والوں کو مناسب متبادل جگہ فوری طور پر فراہم کی جائے ۔ور نہ شہر ی احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ کھچی والا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کھچی والا اور گردونواح میں کل شام شدید آندھی وطوفان سے بہت نقصان ھوا بجلی کے کئی پول اکھڑ گے جس سے بہت سے چکوک کی بجلی کل شام سے ہی بند ھے کچھ فیڈروں پر بجلی بحال ہوگی ھے ایک فیڈر پر اب بھی کام جاری ھے۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق سرخ اور کالی آندھی کا مشترکہ طوفان کے بعد تھل کے مرکز تحصیل منکیرہ کی اکثر ذیلی سڑکیں ریت سے اٹ گئیں ، گوہر والا سے منکیرہ اور کپاہی جانے والی سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ، حیدرآباد سے ماہنی جانے والی سڑک بھی ریت کے ٹیلوں میں چھپ گئی اسی طرح ماہنی سے منکیرہ اور گوہر والا کی طرف جانے والی سڑکیں بھی ریت کے ٹیلوں میں تبدیل ہو گئیں ٹرانسپورٹر حضرات کو اس صورت حال میں گاڑیاں تھل کی طرف بھیجنے کے سلسلے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح گرد آلود طوفانی آندھی نے تباہی مچا دی چھتیں ،شیڈ زاور دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،رمضان بازار زمین بوس ،سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے دوکانوں کے سائن بورڈز اور چھپر اڑ گئے خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں شدید نقصان کی زد میں آگئیں علاقہ میں گردوغبار کے بادل چھائے رہے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہارون آباد اور گردونواح میں تیزو تند طوفانی گرد آلود آندھی کے باعث مکانات ،دوکانوں کی چھتیں ،شیڈز اور دیواریں گرنے کے متعدد واقعات میں تین افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں فرحت بی بی ،شازیہ بی بی اور پانچ سالہ اعجاز حسین شامل ہیں ہسپتال میں تیس زخمی افراد کو لایا گیا جبکہ دوردراز چکوک میں بھی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں سستا رمضان کے ٹینٹ زمین بوس ہو گئے اور اشیاء کو نقصان پہنچا سینکڑو ں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے دوکانوں کے سائن بورڈز ،چھپر اڑ گئے خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں اکھڑ گئیں ہارون آباد اور گردونواح میں گردوغبار کے بادل فضا میں چھا ئے رہے اور نظا م زندگی معطل ہو کر رہ گیا نواحی چکوک میں مویشیوں کے چھپروں کو نقصان پہنچنے اور ایک گاؤں میں چھپر میں آگ لگنے سے پانچ بکریوں کے جلنے کی بھی اطلاع ہے نواحی گاؤں 55فور آر میں بھی ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے کافی مالی نقصان ہوا ۔معروف سماجی شخصیت بابا بشیر احمد نے ہارون آباد کے علاقہ میں تیز طوفانی آندھی سے جانی اور مالی نقصانات کے معاملہ کو اجاگر کرتے ہوئے نقصانات کے ازالہ کے لیے اقدامات اور مختلف واقعات میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لیے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔