بحرین کے وزیر خارجہ کی ترک صدر سے ملاقات، قطر کشیدگی پر تبادلہ خیال

بحرین کے وزیر خارجہ کی ترک صدر سے ملاقات، قطر کشیدگی پر تبادلہ خیال

استنبول(اے این این)استبول میں بحرین کے وزیر خارجہ کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ،قطر کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں طیب اردوان نے قطر کے معاملے کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا۔ طیب اردوا ن (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

نے کہا ہے کہ قطر سے کشیدگی کا معاملہ رمضان المبارک کے آخر تک ختم ہو جانا چاہیے۔ دوسری جانب ترک وزیر خارجہ نے بحرینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد کا کہنا تھا کہ قطر کو دہشت گردی کے خاتمے کے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر