آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : بھارت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : بھارت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں ...

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں بھارت جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔گزشتہ روزکھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 191 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 38ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور شیکھر دھون نے کیا تاہم دونوں کھلاڑی صرف 23 رنز کی شراکت داری قائم کرسکے جس کے بعد روہت شرما 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ شیکھر دھون نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 151 کے مجموعی اسکور پرعمران طاہر کا نشانہ بنے، اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 38 ویں اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، ویرات کوہلی نے 76 اور یوراج سنگھ نے 23 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جا نب سے مورنی مورکل اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 ویں اوور میں 191 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے پہلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی ہاشم آملہ تھے جو 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 116 کے مجموعی اسکور پر کوئنٹن ڈی کوک بھی پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز 16 اور ڈیوڈ ملر ایک رن بنا کر رن آؤ ٹ ہوئے جبکہ فاف ڈوپلیسی بھی 36 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔ جے پی ڈومینی20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تاہم کوئی بھی دوسرا کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔

بھارت کی جانب سے بھویشنور کمار اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 جب کہ ایشون، پانڈیا اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کے 3 بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔

بھارت جیت

مزید : کھیل اور کھلاڑی