رافیل نڈال نے دسویں بار فرنچ اوپن جیت کر تاریخ رقم کرڈالی

رافیل نڈال نے دسویں بار فرنچ اوپن جیت کر تاریخ رقم کرڈالی
 رافیل نڈال نے دسویں بار فرنچ اوپن جیت کر تاریخ رقم کرڈالی

  


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپانو ی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے 10ویں فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر دنیائے ٹینس میں نیا ریکار ڈ اپنے نام کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹینس کے مٹی کی کورٹ کے بادشاہ نے 6۔2,6۔3,6۔1کی برتری سے دو گھنٹوں اور پانچ منٹ کے کھیل پیش کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ رافیل کے سویڈیش حریف سٹان واورینکا نے اینڈی مرے کو شکست دیکر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا تاہم انہیں فرنچ اوپن میں رافیل کے ہاتھو ں شکست کا سامنا کر نا پڑا۔10ویں ٹائٹل کی آخری شارٹ پر رافیل نڈال اپنے حریف کو ڈیفنس شارٹ کھیلنے میں ناکام ہو تے دیکھ کر کور ٹ میں گر گئے اور خوشی کے مارے اپنے منہ پر ہاتھ رکھے کچھ دیر تک لیٹے رہے۔عالمی ٹینس سٹا ر رافیل نڈال نے اپنے سویڈیش حریف کو شکست دیکر وہ پہلے مرد ٹینس سٹار بن گئے ہیں جس نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل 10ویں مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ رافیل نڈال کا 15وان گرینڈ سلام ٹائٹل تھا مگر2014کی جیت کے بعد رافیل بازو کی انجری کے باعث فٹنس کے مسائل کا شکا ر ہو گئے تھے اور لمبے عرصے تک فائنل تک رسائی میں ناکام رہے تھے تاہم رافیل نڈال نے پہلا گرینڈ سلام کا ٹائٹل 19سال کی عمر میں 2005میں اپنے نام کرتے ہوئے کہا تھا میں بہت اچھا اور خو د کو جذباتی محسوس کر رہا ہو ں اور یہ میرے کرئیر کا انتہائی قیمتی لمحات ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی