شاہدرہ،بوتلوں سے لوڈ ٹرک الٹ گیا

شاہدرہ،بوتلوں سے لوڈ ٹرک الٹ گیا

لاہور(خبرنگار) شاہدرہ کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک تیزرفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ ٹرک میں موجود سینکڑوں بوتلیں سڑک پر بکھر گئیں۔

جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔بتایاگیا ہے کہ شیخو پورہ سے لاہور آنے والا تیزرفتار ٹرک بے قابو ہوکر سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور زاہد زخمی ہوگیا جبکہ ٹرک میں سینکڑوں کی تعدا د میں بوتلیں سڑک پر ٹوٹ کر بکھڑ گئیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر ٹرک کو کرین کے ذریعے سائیڈ پر کرکے زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید : علاقائی