سٹی ٹریفک پولیس کی پیٹرولنگ کیلئے مزید 74 بائیکس خرید لی گئیں

سٹی ٹریفک پولیس کی پیٹرولنگ کیلئے مزید 74 بائیکس خرید لی گئیں

لاہور( خبرنگار) سٹی ٹریفک پولیس کی پیٹرولنگ کیلئے مزید 74 بائیکس خرید لی گئیں۔ جن سے شہر کے ماڈل روڈز سے تجاوزات اور رانگ پارکنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔ سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد کے مطابق رانگ پارکنگ کاخاتمہ کرنے کے لئے مزید 74 بائیکس خرید لی گئی ہیں۔ پیٹرولنگ کیلئے مزید بتیس 250سی سی موٹر سائیکلیں جبکہ بیالیس 125 سی سی بائیکس بھی استعمال ہوں گی۔

مزید : علاقائی