لاری اڈا ،بس نے خاتون کو کچل ڈالا

لاری اڈا ،بس نے خاتون کو کچل ڈالا

لاہور ( خبرنگار) لاری اڈا کے علاقہ میں تیز رفتار مسافر بس نے 60 سالہ خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کی رہائشی 60 سالہ فاطمہ بی بی لاری اڈہ کے قریب رہائش پذیر اپنے بیٹے کو ملنے آئی اور وہاں سے واپس گھر جانے لگی کہ تیز رفتار مسافر بس کے ڈرائیور نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

مقتولہ کے بیٹے عدیل اور رفاقت کے مطابق وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے ہیں اور ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی