داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ، شام سرکاری ٹی وی کا دعویٰ
بغداد(آن لائن)دنیا بھر میں ظلم و بربریت برپا کرنیوالی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ(داعش) کا سربراہ ابوبکرالبغداد فضائی حملے میں مارا گیا ، تاہم خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی ایک فضائی حملے میں ماراگیا، داعش کا گڑھ سمجھے جانیوالے الرقہ کے علاقے میں کئی گھنٹے بمباری کی گئی ۔ ابوبکر البغدادی کے قتل کی خبرایک ایسے وقت پرسامنے آئی ہے جب چند روز قبل ان کے نائب ایاد الجمیلی بھی ایک فضائی حملے میں مارے جاچکے ہیں ۔یادرہے کہ اس سے قبل بھی ابوبکرالبغدادی کی موت کی خبریں آتی رہیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں ، الرقہ داعش کا گڑھ سمجھاجاتاہے اور یہیں سے وہ شام ، عراق اوردیگر علاقوں میں تنظیمی کارروائیاں ہوتی ہیں جبکہ کالعدم تنظیم نے مبینہ اسلامی قانون نافذ کرنے کیلئے اپنا سکول نصاب ، اسلامی عدالتیں اور پولیس یونٹس بھی تشکیل دے رکھے ہیں۔ یہاں پر داعش سرقلم بھی کرتی ہے اور مقتولین کی لاشیں لٹکادی جاتی ہیں ۔اپریل میں ایک ڈاکومینٹری میں ابوبکرالبغدادی کو دنیا کا سب سے مطلوب شخص قراردیاگیاتھا جس کے سرکی قیمت 34ملین ڈالر مقرر تھی اور عراقی سپیشل فورسز کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں بھی کامیاب ہوچکا ہے ۔مارچ میں عراقی اور امریکی حکام کا خیال تھا کہ موصل کی طرف جانیوالے راستے بند کیے جانے پر بغدادی نے اپنے ساتھیوں کو چھوڑدیا اور نامعلوم مقام پر نکل گیا۔
ابوبکر بغدادی