پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں پانچ سال کے دوران 38 فیصداضافہ

پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں پانچ سال کے دوران 38 فیصداضافہ

اسلام آباد (این این آئی)پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 38 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھاگیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12ء کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 48,321.8 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو پانچ سال کے دوران یعنی مالی سال 2015-16ء کے دوران 66,839.5 ملین روپے تک بڑھ گیااس طرح پانچ سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 18,517.7ملین روپے یعنی 38.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ء میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 62,126.8 ملین روپے جبکہ مالی سال 2013-14ء کے دوران 66,703.9 ملین روپے تک بڑھ گیا ‘ اسی طرح مالی سال 2014-15ء کے دوران برآمدات کا حجم 67,864.3 ملین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ پانچ سال کے دوران سب سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات ہیں۔

مزید : کامرس