40 ہزار کے پریمیئم بانڈ کی قرعہ اندازآج پشاور میں ہوگی

40 ہزار کے پریمیئم بانڈ کی قرعہ اندازآج پشاور میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی ) چالیس ہزار کے پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی(آج) اسٹیٹ بینک پشاور میں ہوگی، پہلا انعام 8کروڑ جبکہ دوسرے انعام میں 3کروڑ کے 3انعامات شامل ، دیکھئے کون کون کروڑ پتی بنتے ہیں۔ترجمان قومی بچت ظہیر عباس کے مطابق 10اپریل تک خریدے گئے پریمیئم بانڈز قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔ پریمیئم بانڈ قرعہ اندازی 10جون کو ہونا تھی لیکن ہفتہ وار چھٹی کے سبب قرعہ اندازی آج پیر 12جون کو ہوگی۔بانڈ پر پہلا انعام 8کروڑ روپے کا ہے، جبکہ دوسرے انعام میں 3کروڑ روپے کے 3انعامات ہیں، تیسرا انعام 5لاکھ کے 6سو 60انعامات ہیں۔ پریمیئم پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 10ستمبر کو منعقد ہوگی۔

مزید :

کامرس -