مسلم لیگ(ن) کو پانامہ کیس میں فیصلے کا پتہ چل گیا ہے، شیخ رشید

مسلم لیگ(ن) کو پانامہ کیس میں فیصلے کا پتہ چل گیا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو پتہ چل گیا ہے کہ پانامہ میں کیا فیصلہ آنے والا ہے اسی لئے عابد شیر علی نے کہا کہ نواز مائنس فارمولا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے نواز شریف ہمیشہ کی طرح اپنے سر پر کلہاڑی مارلیں گے ۔ عید کے بعد سڑکوں پر ہوں گے ،14 جون کو عمرے پر جا رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیاری کر لی ہے کہ عید کے بعد سڑکوں پر آئیں گے اور خواہش ہے کہ تمام پارٹیاں بھی ہمارا ساتھ دیں، مولانا فضل الرحمان کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کروں گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ 14 جون کو عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہے ہیں اور دعا کریں گے کہ قوم کرپٹ سیاستدانوں سے آزاد ہو جائے۔ شیخ رشید نے عابد شیر علی کی تقریر کے بارے میں کہا کہانہیں اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کو پانامہ کیس کے فیصلے کے بارے میں علم ہو گیاہے اس لئے جے آئی ٹی میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور محسوس ہو رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے نواز شریف ماضی کی طرح اپنے پیروں پر کلہاڑی ماریں گے ۔

مزید : صفحہ آخر