پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 15جون کو ہوگا

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 15جون کو ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 15جون کو ہوگا ،جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ریاض میں ہونیوالی اسلامی فوجی اتحاد سربراہ کانفرنس،خلیجی ریاستوں خصوصاً سعودی عرب اور قطر کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حل کیلئے پاکستانی کردار اورعالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر پیش رفت سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ان کیمرہ اجلاس میں ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کمیٹی کو ملکی سلامتی کے امور کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔

سلامتی کمیٹی اجلاس

مزید : صفحہ آخر