نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سے پہلے 50افرادوالوں کا کوٹہ 100کیا جائے،سینئر حج آرگنائزر

نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سے پہلے 50افرادوالوں کا کوٹہ 100کیا جائے،سینئر حج ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سے پہلے 50افرادوالوں کا کوٹہ 100کرے ،6سال سے کام کرنے والے اور پہلے سال کوٹہ حاصل کرنے والوں کو ایک صف میں کھڑا کرنا نا انصافی ہو گی ،ہوپ50افراد والوں کا کوٹہ کم ازکم 90کروانے میں کردار ادا کرے ورنہ ہم بھی نئی کمپنیوں کے ساتھ دھرنے میں شامل ہونے پر مجبور ہوں گے ،سینئر حج آرگنائزر کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،انہوں نے کہا ہے ہمیں نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے پر کوئی اعتراض نہیں ان کو کوٹہ ملنا چائیے حکومت انصاف کرے 6سال سے مشکلات کا شکار 50کے ساتھ تاریخی اپریشن کرنے والوں کا حق بنتا ہے ان کا کوٹہ 100کیا جائے۔

سینئر حج آرگنائزر

مزید : صفحہ آخر