ڈسٹرکٹ ہری پورکے سینئر صحافی بخشش الہیٰ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

ڈسٹرکٹ ہری پورکے سینئر صحافی بخشش الہیٰ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

ہری پور(آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مقامی سینئر صحافی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق یہ واقعہ گاؤں سرائے صالح میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے بخش الہیٰ پر اچانک فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ کی زد میں آکر سینئر صحافی شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واضح رہے کہ مقتول ایک نجی ٹی وی سے وابستہ تھے جبکہ اطلاعات ہیں کہ ان کے قتل کا واقعہ پولیس پوسٹ کے قریب پیش آیا، جو سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر