ہمارا آرمی چیف سڑک چھاپ غنڈوں کی طرح بیانات دیتا ہے، کانگریسی رہنما

ہمارا آرمی چیف سڑک چھاپ غنڈوں کی طرح بیانات دیتا ہے، کانگریسی رہنما

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریسی رہنما سندیپ ڈکشٹ نے اپنے ہی آرمی چیف جنرل بپن راوت کو سڑک چھاپ غنڈہ قرار دے دیا۔بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما سندیپ ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی بیان بازی کی جائے ہمیں اس کا جواب دینے میں محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارا آرمی چیف بھی کسی سڑک چھاپ غنڈے کی طرح بیان دے گا تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔بعد ازاں سندیپ ڈکشٹ نے کچھ ہی دیر میں اپنے بیان سے رجوع کرلیا اور کہا’ میں سمجھتا ہوں کہ جو کچھ میں نے آرمی چیف کے بارے میں کہا وہ بہت ہی غلط تھا ، اس لیے میں اپنے الفاظ پر نہ صرف معافی مانگتا ہوں بلکہ انہیں واپس بھی لیتا ہوں۔

کانگریسی رہنما

مزید : صفحہ آخر