طا ہر القادری پھر خرچہ لینے پا کستا ن آئے ہیں ، طلال چودھری

طا ہر القادری پھر خرچہ لینے پا کستا ن آئے ہیں ، طلال چودھری

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے سینئر راہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عو امی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری جیب خالی ہونے کے بعد اب زکواۃ اور صدقات کی مد میں کینیڈا کا خرچہ لینے آیا ہے ماہ رمضان میں طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ یاد آ جاتاہے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز طلال چودھری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ طاہر القادری کی اہمیت کیا ہے جیسے ہی ماہ رمضان آتا ہے تو طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شدید یاد آنے لگتی ہے اور وہ اس بابرکت مہینے میں زکواۃ اور صدقات کی مد میں پیسے اکٹھا کر کے کینیڈا کا خرچہ نکالتے ہیں اور پھر ایک سال کے لئے غائب ہو جاتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر