عازمین حج کی روانگی میں 40روز باقی، 40فیصد پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کی قسمت کا فیصلہ نہ ہو سکا

عازمین حج کی روانگی میں 40روز باقی، 40فیصد پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کی قسمت ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج درپیش،حج آپریشن2017ء شروع ہونے میں صرف40 دن باقی ہیں اور پاکستان سے جانے والے کل حجاج کے 40فیصد پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کی قسمت کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا،72ہزار عازمین حج کی حج آرگنائزر کو الاٹمنٹ پھر ان کی بکنگ کے آفر لیٹران کمپنیوں کو آر ایل لیٹر اس کے بعد ملٹی پل ویزہ کا اجراء ،سعودی عرب جا کر مکتب کا حصول ،مکہ،مدینہ میں ہوٹلز کی بکنگ 72ہزار عازمین حج کی ٹریننگ ،ائیرلائنز کی بکنگ،ایک درجن کام اور دن صرف40وزارت مذہبی امور کو پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑے چیلنجنگ کا سامنا ہے ان حالات کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلہ کو بنیاد بنا کروفاقی وزیر مذہبی امور حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے کے لیے بھی بے تاب ہیں ،نئی انرول کمپنیاں کوٹہ کے بغیر پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ،وزارت مذہبی امور کے ساتھ ساتھ حکومت کی بھی بڑی آزمائش ہے کیونکہ 24جولائی سے حج آپریشن 2017ء کا آغاز ہو رہا ہے پہلی فلائٹوں سے جانے والے عازمین اور اس کے ذمہ دار پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر دوراہے پر آ گئے ہیں اتنے کم وقت میں سارے کام کیسے مکمل کریں گے ،وزارت مذہبی امور کو تجربہ کار ٹیم ہونے کے باوجود بہت مشکل ٹاسک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : صفحہ آخر