مسلم لیگ (ن) ناکام لیگ ہے، آئی جی سندھ اور حکومت کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں: سہیل انور سیال

مسلم لیگ (ن) ناکام لیگ ہے، آئی جی سندھ اور حکومت کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں: ...

ٹنڈوالہیار(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) ناکام لیگ کا نام ہے 2018کے عام انتخابات میں پی پی پنجاب سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک میں اقتدار حاصل کریگی۔پنجاب کی عوام سمیت پورے ملک کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ڈاکٹر عاصم پر الزامات عائد کیے گئے جوکہ آج تک ثابت نہیں ہوسکے اور وہ بے گناہ ہیں الزامات کی بنیاد پر مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا ۔سندھ میں نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دیکر سندھ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ۔آئی جی سندھ اور حکومت کے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے وہ اپنا کام کررہے ہیں اور حکومت اس میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑ ی کررہی۔ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ٹنڈوالہیار میں ضلعی دربار میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کو کالی بھیڑوں سے صاف کیا جارہا ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کرکے ادارے کا وقار بلند کیا گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ناکام لیگ کا نام ہے ۔عدالتوں پر حملہ کرنا اور ججز پر تنقید کرنا ان کی ماضی کی روایت رہی ہے ماضی میں بھی ناکام (ن) لیگ نے عدلیہ پر حملہ کیا اور آج پانامہ لیکس کے کیس کی انکوائری کرنیوالی جی آئی ٹی کو متنازعہ بنانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے ناکام لیگ کے چند درباری اعلیٰ عدالتوں پر تنقید کرکے اعلیٰ عدالتوں کے وقار کو مجرو کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وہ لوگ ٹانگا پارٹی میں شمولیت اختیا ر کررہے ہیں جن کی پی پی میں کوئی کارکردگی نہیں اور بلدیاتی انتخابات میں ناکام ہونیوالے افراد ٹانگا پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں ۔ان سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑیگاانہوں نے کہا کہ آج تک ڈاکٹر عاصم حسین پر لگائے جانیوالے الزامات ثابت نہیں ہوسکے ہیں او ر جب تک الزامات ثابت نہیں ہوتے مجرم نہیں کہلایا جاسکتا۔ڈاکٹر عاصم بے گناہ ہیں اور پی پی پی کے سچے جیالے ہیں۔انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سمیت سندھ کے تمام ایس ایس ایز کو ہدایت جاری کی کہ رمضان آرڈنینس کیخلاف ورزی میں جو پولیس اہلکار ملوث پایا جائے اسے فوری طور پر برطرف کردیا جائے۔رمضان آرڈنینس کا عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں خاص کر رمضان المبار ک میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اسٹرک کرائم کی روک تھام کیلئے حد کے تما م ایس ایچ اوز کنٹرول کریں۔ بعدازاں وزیر داخلہ سندھ نے ٹنڈوالہیار سٹی کے مختلف روٹس کا دورہ کیا اور چنگ چی رکشہ کی روک تھام کیلئے بھی احکامات جاری کیے۔جبکہ بعض مساجد اور امام بارگاہوں کا بھی دورہ کیااور ان مقامات پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر ایس ایس پی شاہجہان پٹھان ،ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری، اے ڈی سی ون علی محمد ببر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شفیق میمن ،محمد یوسف عباسی،مختیار کار اعجاز بوزدار ،اسسٹنٹ کمشنر سلیم الدین میمن سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : صفحہ آخر