انتخابی دھاندلی کیخلاف اہم اقدام، الیکشن کمشن کا تمام پولنگ سٹیشنوں میں کیمرے لگانے کا اعلان

انتخابی دھاندلی کیخلاف اہم اقدام، الیکشن کمشن کا تمام پولنگ سٹیشنوں میں ...

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن پولنگ سٹیشنوں پر نصب کرنے کیلئے 80 ہزار سے زیادہ کیمرے خریدے گا جو رات کو بھی دیکھ سکیں گے۔ 20 ہزار ریکارڈنگ ڈیوائسز، 20 ہزار یو پی ایس اور 20 ہزار مانیٹرنگ ڈسپلے بھی خرید ے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام دھاندلی کا راستہ روکنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو گا۔ ملک بھر کے تمام پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ انتخابی عملے، امیدواروں کے ایجنٹس اور ووٹرز کی ہر حرکت کو ریکارڈ کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر