سری لنکن ٹیم کو شکست دینے کا بڑا موقع

سری لنکن ٹیم کو شکست دینے کا بڑا موقع
سری لنکن ٹیم کو شکست دینے کا بڑا موقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان کے خلاف سری لنکا کا میچ میںآج یہ فیصلہ ہوگا، کہ ان کی حالیہ جیت باؤلنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں اتفاقیہ تھی یا پھر واقعی یہ دونوں ٹیمیں حقیقت میں مد مقابل ٹیموں کے مقابلے میں مضبوط تھیں، اگر یہ درست ثابت ہوا تو آج پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت کے زیادہ امکانات ہیں، پاکستان نے دنیا کی ریکنگ میں نمبر ایک ٹیم کو شکست دی تھی، اس تناظر میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فیورٹ سمجھا جانا چاہئے، جنید خان اور حسن علی اچھی فارم میں ہیں، جبکہ شاداب، شعیب، حفیظ اور عماد بھی پاکستان کے لئے باؤلنگ کے قبضے میں جنوبی افریقہ کے خلاف معقول پرفارمنس دے چکے ہیں، سری لنکن کی خوبی ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بڑا ٹارگٹ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان نے گزشتہ دو میچوں میں بڑا سکور نہیں کیا اور فوری طور پر پاکستان کی بیٹنگ لائن کو آج بڑا سکور کرنا چاہئے، گروپ کی دونوں سیمی فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم خوش قسمت رہی کہ اسے ایک پوائنٹ بارش کا ملا ، اور اس کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی، اس ٹورنامنٹ میں آٹھ کردہ ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں اگر ان آٹھوں ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم کسی کو شکست دے جائے تو حیران کن وجوہات کوئی نہیں ہوسکتیں، پاکستان نے نمبر ایک ریکنگ جنوبی افریقہ کو شکست دی اور سری لنکا نے اپنے سے بہتر ریکنگ کی ٹیم بھارت کو شکست دی، انگلینڈ کی ٹیم کے میچ دیکھتے ہوئے اسے بجا طور پر ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم قرار دیا جاسکتا ہے۔ کرکٹ انگلستان میں شروع ہوئی اور بجا طور پر یہ کرکٹ کا گھر ے، مگر چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، یا سری لنکا کی ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہیں تو یوں کرکٹ اب بر صغیر کی گھر کی ہوچکی ہے، موجودہ چمپئنز ٹرافی تاریخ کی سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز چیمپئنز ٹرافی ہے، یہ علیحدہ بحث ہے کہ بنگلہ دیش کو موسمی اور دیگر حالات نے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے مدد کی، گزشتہ رات جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف مایوس کن کھیل پیش کیا، بھارت نے عمدہ فیلڈنگ اور باؤلنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو زیر کیا، تاہم جنوبی افریقہ کے دو ٹاپ آرڈر بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے جن میں کپتان ڈی ویلیئرز بھی شامل تھے، آج سری لنکا کی جانب سے ٹیم میں پریرا اور مینڈس کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ فٹ نہیں ہیں۔ پریرا کا متبادل کھلاڑی بھی طلب کرلیا گیا ہے، سری لنکا کی طاقت اس کی بیٹنگ ہوسکتی ہے، پاکستان کو اس صورتحال کا اپنے بہترین باؤلرز کے ذریعے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

مزید :

کالم -