پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کو قائل کرے: امریکہ

پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کو قائل کرے: امریکہ

واشنگٹن(آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں امن کو سیاسی مفاہمت سے مشروط کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک میں امن عمل میں حصہ لینے کے لیے طالبان کو قائل کرے۔اٹلانٹک کونسل پینل کی گفتگو محکمہ خارجہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اس وقت سامنے آئی جب ایک صحافی نے محکمہ خارجہ کے خیالات جاننے کی کوشش کی کہ کیا پاکستان ابھی بھی افغانستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے انتہا پسندوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان پر الزام نہیں لگایا بلکہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناوٹ نے کہا کہ امریکا افغانستان میں امن بحال کرنے کے لیے سیاسی حل کی جانب ہی دیکھتا ہے کیونکہ فوجی عمل کے ذریعے افغانستان میں امن بحال کرنا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ بس اتنا کہنا چاہیں گی کہ وہاں لوگ کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں اور امریکا نے افغان حکومت کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول