سعید غنی کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑنا شرانگیزی ہے، وقار مہدی

سعید غنی کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑنا شرانگیزی ہے، وقار مہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی ایم کیو ایم ہے اور پی ایس 114 میں گذشتہ روز سے جاری واقعات اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں بھی ایم کیو ایم کا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔ پی پی پی کراچی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے گذشتہ کء روز سے پی ایس 114 کے مختلف علاقوں میں پارٹی امید وار سینیٹر سعید غنی کے پوسٹرز اور جھنڈے پھاڑنے کا سلسہ شروع کر رکھا ہے، شہر بھر سے اوباش نوجوانوں کا پیسے دے کر حلقے میں اس کام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت سے کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لے اور پر امن ماحول کو خراب کرنے سے باز رہے۔ وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کہ کل شام حلقے میں جاری انتخابی موئم میں مصروف نوجوانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی اور کچھ دیر بعد پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کا ڈھونگ رچا کر سیاسی شہید ہونے کی ناکام کو شش کی۔ وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر امن ماحول میں انتخاب کو یقینی بنانا چاہتے ہیں لیکن حلقے میں موجود ضیاالحق کی باقیات اور پی ٹی آئی انتشار پھیلا کر رائے فرار اختیار کرنا چا رہی ہیں۔ گذشتہ شب بھی ایک رکشہ ڈرائیور ضاحد کو اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کیوں کہ اس کے رکشے پر پی پی پی کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ہم پی ٹی آئی کے غیر سیاسی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ایس 114 میں انتشار پھیلانے والوں کو فل فور گرفتار کیا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول